0

سونے کی قیمت میں مزید 1100 کا اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ روز قیمت میں ایک ہزارروپے کا اضافہ ہوا تھا۔

پاکستان میں دو دن کے دوران سونے کے نرخوں میں 2100 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا مزید اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے کا ہو گیا ہے۔

دس گرام سونے کے نرخوں میں 943 روپے کا اضافہ ہونے سے دس گرام سونا 2 لاکھ 35 ہزار 511 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ میں 11 ڈالر اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونے کے نرخ 2624 ڈالرہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply