وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اعدادوشمار جاری کر دیئے جس کے مطابق ستمبر میں مہنگائی کی سالانہ شرح 6.9 فیصد کے سنگل ڈیجٹ پر آگئی،گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح میں 0.5 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔
ستمبر 2024 میں مہنگائی حکومتی اندازوں سے بھی کم سطح پر آگئی،حکومت نے ستمبر اکتوبر میں مہنگائی 8 سے 9 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ ٹماٹر 24.34 ، سبزیاں 18 فیصد سے زائد سستی ہوئیں،ستمبر میں پھل 4.49 فیصد جبکہ گندم کا آٹا 5.53 فیصد تک سستا ہوا،ایک ماہ میں گندم 4.46 ، دال مسور4اور ماش 2.67 فیصد سستی رہی۔
گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں بیسن 15 فیصد، دال چنا 13.48 فیصد مہنگا ہوا، ستمبر میں انڈے 7.33 فیصد، سفید چنے 5 فیصد مہنگے ہوئے،پیاز 5 ، مصالحے 3.32 اورریڈ میڈ فوڈ 2.54 فیصد مہنگی ہوئی۔
ایک ماہ میں گوشت 2.37 اور آلو ایک فیصد تک مہنگے ہوئے۔