0

سونے قیمت

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک بھر میں فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہو گیا جس سے فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 35 ہزار 682 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 6 ڈالر سستا ہو گیا جس کے بعد فی اونس سونا  2 ہزار 647 ڈالر ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply