لاہور انتظامیہ نے سرکاری نرخنامہ جاری کر دیا، مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کئی روز سے مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے کی سطح پر برقرار ہے، گزشتہ روز اسلام آباد میں مر غی کے گوشت کی قیمت 730 روپے کلو تھی۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے جبکہ پرچون ریٹ 411 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 306 روپے ہی مقرر کی گئی ہے۔