0

پیٹرولیم مصنوعات سستی، گڈز ٹرانسپورٹرز کا 2 فیصد تک کرایوں میں کمی کا اعلان

لاہور: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 2فیصد کمی کردی۔

ٹرانسپورٹرز نے لاہور سے دوسرے شہریوں کے کرایوں میں 30 سے 100 روپے تک کمی کردی۔ لاہور سے کراچی کا کرایہ 100 روپے کی کمی کے بعد 6350 روپے کر دیا گیا۔

راولپنڈی کا کرایہ 70 روپے کمی کے بعد1930 روپے، پشاور کا 100 روپے کمی کے بعد24 سو، لاہور سے کوئٹہ کا کرایہ 34 سو روپے اور لورالائی کا 2750 روپے ہو گیا۔

اسی طرح مری کا کرایہ 26 سو سے کم ہوکر 25 سو روپے، فیصل آباد کا کرایہ 50 روپے کی کمی کے بعد 980 روپےاور لاہور سے ملتان کا کرایہ 1750 روپے کردیا گیاہے۔  ٹرانسپورٹرزکے مطابق کرایوں میں کمی کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply