پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کے باعث انڈیکس نے ایک بار پھر 78 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر لی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 203 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس بڑھ کر 78 ہزار 15 کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ مندی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای-100 انڈیکس 77 ہزار 886 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
بدھ کے روز مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے تھے۔









