0

روٹی 20 روپے میں بیچنے کی اجازت دی جائے، متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن

لاہور، روٹی 20 روپے میں بیچنے کی اجازت دی جائے، متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دے دی۔

متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ سادہ روٹی 15 روپے میں نہیں بیچ سکتے۔ نان بائی ایسوسی ایشن نے موقف اختیار کیا کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 250 روپے مہنگا ہوگیا ہے، اس وجہ سے روٹی سستی نہیں بیچ سکتے۔

متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ رو ٹی 20 روپے میں بیچنے کی اجازت دی جائے۔ صدر متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن آفتاب اسلم گل کا کہنا تھا کہ آٹے مہنگا ہونے کی وجہ سے روٹی چودہ یا پندرہ روپے میں فروخت نہیں کر سکتے، حکومت روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر کرے۔

صدر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن آفتاب اسلم گل نے ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی فیصلے کا ایک دو روز انتظار کریں گے، بصورت دیگر اپنا فیصلہ لاگو کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply