0

نیپرا نے بجلی بلز میں قسط کی تعداد محدود کر دی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے بجلی بلز میں قسط کی تعداد محدود کر دی ہےجس کی وجہ سےعام صارفین کو بجلی بلوں کی قسط وار ادائیگی کے لیے ملنے والا ریلیف ختم ہو گیا.

دستاویزات کے مطابق صارفین بجلی بلوں کی قسط وار ادائیگی کے ریلیف سے محروم ہوگئے ہیں،صارفین اب سال میں صرف ایک ہی دفعہ بل کی قسط کراسکیں گے،نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کردیں اور کمپنیوں کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

نیپرا کی ہدایت کے مطابق قسط کرانے کی صورت میں نیا کمپیوٹرائزڈ بل ہی جاری کیاجائے،آخری دن چھٹی کی صورت میں مقررہ تاریخ میں توسیع نہ کرنے، سرکاری چھٹی کے باعث بل عدم ادائیگی پر لیٹ پیمنٹ سرچارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دستاویزات میں کہا گیاہے کہ مقررہ تاریخ پر قسط ادا نہ کرنے پر 14 فیصد لیٹ پیمنٹ سرچارج لگے گا۔

دوسری جانب عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرا دیا گیا ،بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، یہ اضافہ  جون، جولائی اور اگست کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ جاری کر دیا ہے، بجلی کی قیمت بڑھنے سے صارفین پر 46 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔ نیپرا نے بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سی پی پی اے کی درخواست پر فیصلہ 30 مئی کو محفوظ کیا تھا ، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کی درخواست کی تھی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply