0

ایف بی آر ریونیو کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ریونیو کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کا ابتدائی 10 ماہ میں ریونیو شارٹ فال 48 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ ایف بی آ ر نے 7414 ارب روپے کے ہدف کے مقابلہ میں 7366 ارب روپے جمع کیے۔

اپریل 2024 میں ریونیو شارٹ فال 53 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا اور اپریل میں ٹیکس کا ہدف 707 ارب روپے تھا۔

ایف بی آر نے اپریل میں 654 ارب روپے اکٹھے کیے۔ رواں ماہ ایف بی آر کو 100 ارب روپے تک ریونیو شارٹ فال کا خدشہ ہے۔ رواں مالی سال کے دوران ایف بی آر 91 سو ارب روپے سے زائد ٹیکس محصولات اکٹھے کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

رواں مالی سال کے دوران ایف بی آر کا مجموعی ریونیو ٹارگٹ 9415 ارب روپے مختص ہے اور ایف بی آر میں موجودہ غیریقینی کی صورتحال کے باعث ریونیو شارٹ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی سے مارچ کے دوران ایف بی آر نے ٹارگٹ کے مطابق ٹیکس محصولات اکٹھے کیے ہیں، اپریل سے جون کے دوران ایف بی آر کو ریونیو محصولات شارٹ فال کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply