dhanaknews

اس کیٹا گری میں 18363 خبریں موجود ہیں

ہمیں ابھی تک ترمیمی بل کا ڈرافٹ نہیں ملا، مولاناغفورحیدری

جمیعت علمائے اسلام کے جنرل سیکریٹری عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکومت نے آئینی ترمیم کا بل کا مسودہ ہمارے ساتھ شیئر نہیں کیا۔ مولانا غفور حیدری نے میڈیا سے حکومتی اتحادیوں کی مجوزہ ترامیم موخر ہونے کا عندیہ دیتے…

خام تیل ،گیس کے ذخائر میں اضافہ

پاکستان میں مالی سال 2024 کے اختتام پر خام تیل کے ذخائر میں 26 فیصد جبکہ گیس کے ذخائر میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ”ایکسپلوریشن اور پروڈکشن“میں نئی دریافتوں کے ذریعے…

سینیٹ کا اجلاس صبح 3 سے 4 بجے تک ہونے کا امکان ظاہر کردیا گیا

اے این پی کے صدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ کا اجلاس صبح تین چار بجے تک جا سکتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سپریم کورٹ کو سیاست سے دور رہنا چاہئے،دوسری جانب…

سعودی عرب ،سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 310.96 ریال، 22 قیراط ایک گرام 285.04 اور 18 قیراط 233.22 ریال اور 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت…

کے ٹو کی پرمٹ فیس فی کوہ پیما 5000 ڈالر تک کا اضافہ

گلگت بلتستان (جی بی )حکومت کی جانب سے دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے 2 کی پرمٹ فیس فی کوہ پیما 5000 ڈالر تک بڑھادی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 8 ہزار میٹر سے بلند دیگر پہاڑوں کی پرمٹ فیس…

سینیٹ میں بی این پی مینگل کے دو ووٹ اہمیت اختیار کر گئے

وزیراعظم شہباز شریف نے آئینی ترامیم کیلئے ووٹ سے متعلق بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اخترمینگل نے لاپتہ افراد کی بازیابی تک ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ…

مجوزہ آئینی ترامیم کی تفصیلات سامنے آگئیں

مجوزہ آئینی ترامیم کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ آئینی ترامیم میں20سے زائد شقوں کو شامل کیا گیا ہے،آئین کی شقیں 51،63، 175، 187 اور دیگر شامل ہیں۔ بلوچستان اسمبلی کی نمائندگی میں اضافے کی ترمیم بھی…

ہمارے نمبرز پہلے سے پورے ہیں، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارے نمبرز پہلے سے پورے ہیں، ترامیم کاوزیر قانون سے پوچھیں،میں نے بھی مسودہ نہیں دیکھا۔ بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو…

عدلیہ کو کمزور کرنے کی کو شش کی جارہی ہے، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ عدلیہ کو کمزور کرنے کی کو شش کی جارہی ہے۔ اجلاس شروع ہونے والا ہے لیکن بل کسی کے پاس نہیں۔ بیرسٹر گوہر…

ڈسکوز، این ٹی ڈی سی اور جنکوز میں لازمی سروس ایکٹ نافذ

سرکاری بجلی کمپنیوں کی نجکاری پر احتجاج کے خدشے کے پیش نظر لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا گیاہے۔ لازمی سروس ایکٹ کے تحت ڈسکوز، این ٹی ڈی سی اور جنکوز میں احتجاج اور ہڑتال پر پابندی ہوگی،اس کے علاوہ یونین…