dhanaknews

اس کیٹا گری میں 18363 خبریں موجود ہیں

زرعی شعبے پر ٹیکس کا اطلاق آئندہ سال یکم جولائی سے ہو گا، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ زرعی شعبے پر ٹیکس کا اطلاق آئندہ سال یکم جولائی سے ہوگا۔ چین کے ساتھ بجلی کے منصوبوں کے قرضوں کی ری پروفائلنگ پر مثبت بات چیت ہورہی ہے۔…

مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے پر اسٹے آرڈر دینے والا جج معطل

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے کے باوجود اسٹے آرڈر دینے والے جج انعام اللہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کردیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے جج انعام اللہ کی…

بلوچستان میں ایف سی کی پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 دہشتگرد مارے گئے، حوالدار شہید

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع ژوب میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملے کی کوشش کی۔ جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے جبکہ حوالدار جمشید خان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی…

اے ڈی بی آئندہ 3 سال میں پاکستان کو 6 ارب ڈالرز کی امداد دے گا

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) آئندہ 3 سال میں پاکستان کو 6 ارب ڈالرز کی امداد دے گا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے بریفنگ دی اور بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک…

سیاسی آلودگی نظر نہیں آتی لیکن ملک کو تباہ و برباد کر دیتی ہے، مریم نواز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاسی آلودگی نظر نہیں آتی لیکن ملک کو تباہ و برباد کر دیتی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اکثر پنجاب…

کیمسٹری میں نوبل انعام 2024 کا اعلان کر دیا گیا

کراچی: کیمسٹری میں نوبل انعام 2024 کا اعلان کر دیا گیا۔ کیمسٹری میں نوبل انعام 2 امریکیوں اور ایک برطانوی سائنسدان کو دیا گیا ہے۔ کیمسٹری نوبل انعام 2024 امریکی ڈیوڈ بیکر، برطانوی ڈیمس حسابس اور امریکی جان ایم جمپر کو…

بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق تشویش ناک خبریں مل رہی ہیں، بیرسٹر سیف

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق تشویش ناک خبریں مل رہی ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے…

زیر حراست اہلکاروں پر کوئی تشدد ثابت ہوا تو ہم کارروائی کریں گے، علی امین گنڈاپور

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر زیر حراست اہلکاروں پر کوئی تشدد ثابت ہوا تو ہم کارروائی کریں گے۔ خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے کمیٹی تشکیل…

خیبر پختونخوا اسمبلی میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اسپیکر کی اجازت کے بغیر کوئی مہمان اسمبلی میں…

سونے کی قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 700 روپے تولہ ہو گئی- ہم نیوز

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہو گئی ہے، سونے کے فی تولہ نرخ 2 لاکھ 71 ہزار 700 روپے تولہ ہو گئے۔ سونے کی قیمت میں تین ہزار روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے،…