لاہور( این این آئی)معروف ڈراما ساز خلیل الرحمن قمر نے تصدیق کی ہے کہ ان کی وائرل ہونے والی نامناسب ویڈیوز سچی ہیں تاہم انہوںنے دعوی کیا ہے کہ انہیں بندوق کے زور پر ویڈیو بنوانے پر مجبور کیا گیا۔خلیل الرحمن قمر نے یوٹیوبر کو دئیے گئے ٹیلیفونک انٹرویو میں تصدیق کی کہ ویڈیوز ان کی ہیں لیکن انہیں اس طرح ویڈیوز بنوانے کے لیے مجبور کیا گیا۔انہوں نے یوٹیوبر کے ساتھ بات کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ان پر بندوق تان کر انہیں لڑکی کے ساتھ نامناسب عمل کرنے کا بھی کہا گیا۔
خلیل الرحمن قمر کے مطابق لڑکی کا چہرہ اس لیے نہیں چھپایا گیا، کیونکہ وہ خود پورے پروگرام کو لیڈ کر رہی تھیں، وہی انہیں ہدایات دے رہی تھیں وہ لیڈر تھیں۔انہوں نے لڑکی کا نام لیے بغیر کہا کہ انہوں نے اپنی فحش اور نامناسب ویڈیوز کی بات پہلے اس لیے بھی نہیں بتائی تھی کیوں کہ پہلے دن سے ہی ان پر شک کیا جا رہا تھا، ان کی باتوں کو غلط مانا جا رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ دو افراد سامنے کیمرے لے کر ان کی ویڈیوز بناتے رہے، پہلے وہ ان پر غلط فعل کرنے کے لیے دبائو ڈالتے رہے لیکن بعد میں انہیں احساس ہوگیا کہ وہ ان کے سامنے سب کچھ نہیں ہو سکتا۔