0

خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت

لاہور( این این آئی) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت لاہور کے جج خالد ارشد نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے سے متعلق کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کے شریک نو ملزمان کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، شناخت پریڈ کے عمل کے بعد ملزمان کوعدالت پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ خلیل الرحمان قمرنے جیل میں جاکرشناخت پریڈ کی لیکن آمنہ عروج کی چھوٹی بہن مریم اورشمائل کی شناخت نہیں ہوئی۔ عدالت نے آمنہ عروج کی چھوٹی بہن مریم شہزادی کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply