سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ پروسٹیٹ کینسر کے علاج کے بعد خود کو بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
نیوکیسل میں سابق فوجیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی طبی ٹیم مکمل طور پر پُرامید ہے کہ وہ اس بیماری پر قابو پا لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بیماری کا علاج صرف ایک مخصوص گولی سے کیا جا رہا ہے اورعلاج مثبت نتائج دے رہا ہے، تمام پہلوؤں پرکام جاری ہے اورانہیں یقین ہے کہ یہ جنگ جیتی جا سکتی ہے۔
ان کی تقریب میں موجودگی پُرجوش اور پرعزم رہی، جس پر حاضرین نے اُن کی صحت یابی پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔









