0

واشنگٹن حادثہ ، طیارے اور ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 67 افراد ہلاک ، پاکستانی خاتون بھی شامل

واشنگٹن میں ریگن ائیرپورٹ کے قریب فضائی حادثے میں طیارے اور ہیلی کاپٹر میں سوار 67 افراد میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا ، تام افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ائیرلائن کی پرواز کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچی تھی جہاں طیارے کو دریائے پوٹومیک کے اورپر رن وے کے قریب حادثہ پیش آیا۔

طیارے میں عملے سمیت 64 افراد اوربلیک ہاک ہیلی کاپٹرمیں 3 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے کے نتیجے میں تمام 67 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے ، بیشتر لاشیں دریا سے نکال لی گئیں۔

حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک پاکستانی خاتون بھی شامل ہے۔ جس کی شناخت عسری حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب پینٹاگون نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حادثے کا ذمہ دار سابق صدر جو بائیڈن اور ڈیموکریٹک پارٹی کو ٹھہرا دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply