0

شامی باغیوں نے حلب پردوبارہ قبضہ کر لیا

دمشق، شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کو بڑا دھچکا، شامی باغیوں نے حلب پردوبارہ قبضہ کر لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق باغیوں نے حلب شہرکے قلب کا کنٹرول سنبھال لیا، ایران کی حمایت یافتہ افواج کی کمی نے شامی باغیوں کو کامیابی دلوائی۔

شامی باغیوں  نے حکومت کے زیر قبضہ متعدد قصبوں اور دیہاتوں کی جانب پیش قدمی شروع کردی، حلب کےعلاوہ ادلب میں بھی باغیوں نے کئی مقامات پرقبضہ کرلیا۔

شام کے شمالی علاقوں میں باغی گروپوں کی حکومتی فورسز سے لڑائی، روسی اورشامی طیاروں کی ادلب میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

انسانی حقوق گروپ  کے مطابق  شامی باغیوں اور صدر بشار الاسد کی حکومت کی لڑائی میں 25 سویلین سمیت 260 ہلاکتیں ہوئیں۔

روس کی جانب سے بیان سامنے آیا کہ  چاہتے ہیں شامی حکومت حلب میں جتنا جلد ممکن ہو قانون کی عملداری بحال کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply