واشنگٹن: امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے انتخابات میں کامیابی کی صورت میں ریپبلکنز کو کابینہ میں لینے کا اعلان کر دیا۔
امریکی ریاست جارجیا میں ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار اور نائب صدر کملا ہیرس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریپبلکنز کو کابینہ میں شامل کرنے سے امریکی عوام کو فائدہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے پیدا کرنا اہم ہے جبکہ انتخابی سروے پر زیادہ توجہ نہ دی جائے۔
کملا ہیرس نے کہا کہ وہ اور صدر جوبائیڈن غزہ میں جنگ بندی معاہدہ کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ انتخابی سروے میں کملا ہیرس کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر واضح برتری حاصل ہے۔ نائب صدر کو 45 اور ڈونلڈ ٹرمپ کو 41 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کے سروے میں کملا ہیرس کو ٹرمپ کے مقابلے میں ایک فیصد کی برتری حاصل ہے۔