0

بھارتی ریاست گجرات میں بارشوں نے تباہی مچا دی

نئی دہلی: بھارتی ریاست گجرات میں 3 روز سے مسلسل ہونے والی بارشوں نے تباہی مچا دی۔ مختلف حادثات میں 35 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارت میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کر کے رکھ دیا۔ 30 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے۔

بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کے لیے فوج کو طلب کر لیا گیا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران پانی میں پھنسے 2 ہزار کے قریب افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

طوفانی بارشوں اور سیلاب میں 13 افراد ڈوب کر جبکہ کرنٹ لگنے سمیت دیوار اور درخت گرنے کے دیگر واقعات میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والوں کی تعداد  100 سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

گجرات میں ہونے والی بارشوں نے نظام زندگی کو معطل کر کے رکھ دیا۔ 3 دن سے اسکول اور دفاتر بند ہیں۔

بھارتی ریاست گجرات میں ٹرانسپورٹ اور ٹرین کا نظام معطل ہے۔ تقریباً ایک ہزار دیہات بجلی سے محروم ہیں۔ اسپتالوں، میونسپل اداروں اور ہنگامی مراکز میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply