ہارورڈ یونیورسٹی پرغیرملکی طلبہ کے داخلے سے متعلق امریکی حکومت کے فیصلے پر وفاقی عدالت نے حکم امتناع میں توسیع کردی ہے۔
ہارورڈ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق عدالت نے کہا ہے کہ مقدمے کی کارروائی کے دوران یونیورسٹی بین الاقوامی طلبہ کا داخلہ جاری رکھ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی طلبہ اور اسکالرز ہماری تعلیمی روایت کا اہم حصہ ہیں اوران کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غیرملکی طلبہ کی موجودگی نہ صرف یونیورسٹی بلکہ امریکہ بھر کے لیے علمی، معاشرتی اور اقتصادی طورپرفائدہ مند ہے۔
یونیورسٹی نے عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے تعلیم کی عالمی اہمیت کے حق میں اہم پیشرفت قراردیا ہے۔









