0

اقوام متحدہ شدید مالی بحران کا شکار، بجٹ میں 20 فیصد کٹوتی کا فیصلہ

اقوام متحدہ اس وقت شدید مالی بحران سے دوچار ہے اور سیکرٹریٹ نے 3.7 ارب ڈالر کے سالانہ بجٹ میں 20 فیصد کٹوتی کی تیاری کرلی ہے۔

خبرایجنسی رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کے نتیجے میں عالمی ادارے میں 6 ہزار 900 ملازمتیں کم کی جائیں گی، تمام محکمے 13 جون تک یہ واضح کریں کہ کن شعبوں میں اخراجات میں کمی کی جا سکتی ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ میمومیں بتایا گیا کہ ادارے کے مالی بحران کی ایک بڑی وجہ امریکہ کی جانب سے مالی معاونت میں کمی ہے۔

امریکا اقوام متحدہ کے بجٹ کا تقریباً ایک چوتھائی فراہم کرتا ہے اوراس وقت وہ موجودہ مالی سال اورواجبات کی مد میں 1.5 ارب ڈالرکا مقروض ہے، عالمی سطح پراس صورتحال پرتشویش بڑھتی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply