لندن: چوتھے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
اوول میں کھیلے جارہے چوتھے ٹی 20 میچ میں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بابر اعظم الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی فیلڈنگ ہی کرتے، کوشش کریں گے 100 فیصد کارکردگی دکھائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عثمان خان اور نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے، عماد وسیم کو میڈیکل پینل کی ہدایت پر آرام دیا گیا ہے۔
انگلش کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ ریس ٹوپلی کی جگہ مارک ووڈ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، امید ہے میچ اور سیریز جیتیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو 1-0 کی برتری حاصل ہے جبکہ دو میچز بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگئے تھے ایک میچ میں قومی ٹیم کو شکست ہوئی تھی۔