0

شمسی پینلز کو گھروں کے آگے نصب کرنے پر پابندی

سعودی عرب نے سولر پینلز کو گھروں کے آگے لگانے پر پابندی عائد کر دی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے یہ اعلامیے کے مطابق شمسی پینلز لگانے سے قبل ان کے لیے مختص کی گئی جگہ کو اہم قرار دیا گیا ہے۔ سعودی حکومت نے شمسی پینلز کو گھروں کے آگے نصب کرنے پر پابندی عائد کر دی اور پینلز کا سائز چھت سے بڑا نہ ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے پابندی اس لیے لگائی کہ تیز ہوائوں اور طوفانی بارشوں کے دوران سولر سسٹم کسی گھر پر نہ گر جائے ۔

سعودی وزارت کا کہنا تھا کہ اگر ایک شمسی پینل کی برقی صلاحیت 50 کلو واٹ یا اس سے زائد ہے، تو اس صورتحال میں سعودی الیکٹرک کمپنی سے منظوری لینا ہو گی ۔اگر شمسی پینل کی برقی صلاحیت 50 کلو واٹس سے کم ہے، تو ایسے میں لائسنس کے اجرا کی ضرورت نہیں ہے ۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply