سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان طلاق کی افواہوں پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مداحوں نے دونوں اسٹارز کی سوشل میڈیا سرگرمیوں پر ساری توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔
جب سے دونوں اسٹارز کی طلاق کی افواہوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے، اس وقت نتاشا اسٹینکووچ نے انسٹاگرام پر ایک مبہم اسٹوری شیئر کی تھی، جس میں لکھا تھا کہ ’کوئی سڑک پر آنے والا ہے‘۔
اب پانڈیا کی اہلیہ نتاشا نے ایک بار پھر مداحوں کی دلوں کی دھڑکن کو بڑھاتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی ہے جس میں وہ لفٹ میں مرر سیلفی لیتی نظر آرہی ہیں۔
اس مرر سیلفی کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین یہ اندازہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ نتاشا نے طلاق کی تردید کرنے کیلئے یہ پوسٹ جاری کیا ہے کیونکہ خبروں میں کہا جارہا ہے کہ نتاشا ہاردیک پانڈیا کا گھر چھوڑ کر چلی گئیں ہیں۔
واضح رہے کہ مرر سیلفی میں نظر آنے والی لفٹ میں وہ ماضی میں متعدد بار تصاویر شیئر کرچکی ہیں جن میں ان کے ساتھ انکا بیٹا بھی موجود ہوتا ہے۔









