0

بھارت میں طوفانی بارشیں، 37 افراد ہلاک، درجنوں مکانات تباہ

نئی دہلی: بھارت کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 37 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست میزو رام، آسام، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں طوفانی بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ جس کے دوران حادثات اور لینڈ سلائیڈنگ سے بڑی تعداد م میں اموات ہوئیں۔

بھارتی ریاست میگھالیہ میں 200 سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا۔ دوسری جانب راجھستان اور نئی دہلی سمیت بھارت کے کچھ شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

بھارت میں آنے والے طوفان سے ریاست میزورم شدید متاثر ہوئی جہاں اسکول اور سرکاری دفاتر بند کر دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: 

رپورٹ آسام اور تریپورہ میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے بجلی اور انٹرنیٹ کی فراہمی معطل ہو گئی جبکہ ریاست ارونا چل پردیش اور آسام میں مزید شدید بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز آسام میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply