0

اسلام آباد نے محفوظ ترین شہروں میں دنیا کے بڑے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد نے محفوظ ترین شہروں میں دنیا کے بڑے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ورلڈ سیفٹی انڈیکس نمبیو کے مطابق ا سلام آباد کو 380 شہروں میں 93 واں محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں عالمی رینکنگ برائے سیفٹی انڈیکس کے مطابق اسلام آ باد 67.9 کے سیفٹی انڈیکس کے ساتھ عالمی رینکنگ میں 93 نمبر پر ہے۔

لندن 45.8 کے سیفٹی انڈیکس کے ساتھ 270 نمبر پرموجود ہے، پیرس 41.9 کے سیفٹی انڈیکس کے ساتھ 303 نمبر پر، برلن 55.3 کے سیفٹی انڈیکس کے ساتھ 187 نمبر پر ہے۔

ماسکو 64.6 کے سیفٹی انڈیکس کے ساتھ 118 ویں نمبر پر اور لاہور 63.1 سیفٹی انڈیکس کے ساتھ 130 ویں نمبر پر موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply