0

پاکستان سے سیریز کیلیے انگلش کھلاڑی آئی پی ایل چھوڑ دیں گے

پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھارت میں مصروف انگلش کھلاڑی آئی پی ایل چھوڑ دیں گے۔

سال 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے شرکت کرے گی جب کہ اس سے قبل وہ اپنی سر زمین پر چار میچوں کی سیریز کیلیے پاکستان کی میزبانی کرے گی۔

میگا ایونٹ اور پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے ای سی بی نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی تقریباً سوا سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ اور پاکستان کیخلاف سیریز میں انگلش ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کریں گے۔

انگلش اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

جوز بٹلر (کپتان)، معین علی، جونی بیئرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، بین ڈکٹ، ٹام ہارٹلے، ول جیکس، کرس جورڈن، لیام لونگسٹن، عادل رشید، فل سالٹ، ریس ٹاپلے اور مارک ووڈ۔

انگلش بورڈ کی تصدیق کی ہے کہ آئی پی ایل میں مصروف کھلاڑی پاکستان سے سیریز کے لیے لیگ چھوڑ کر قومی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف سیریز ایسے وقت میں ہو گی جب آئی پی ایل پلے آف مرحلہ چل رہا ہو گا جس کے لیے انگلش پلیئرز دستیاب نہیں ہوں گے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply