0

سلمان بٹ نے ورلڈ کپ کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

سابق قومی کرکٹر و کمنٹیٹر سلمان بٹ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان سلمان بٹ نے اپنے اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان کو شامل کیا ہے، جارح مزاج بیٹرز میں انہوں نے صائم ایوب، عثمان خان، افتخار احمد اور اعظم خان کا انتخاب کیا ہے۔

سلمان بٹ نے فاسٹ بولرز میں آل راؤنڈر کے طور پر عامر جمال کو منتخب کیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہونا چاہیے۔

سابق کرکٹر نے اسپنرز میں اسامہ میر اور ابرار احمد کو شامل کیا ہے۔

سلمان بٹ نے کہا کہ اگر فاسٹ بولر حارث رؤف انجری سے نجات حاصل کرلیتے ہیں تو انہیں میگا ایونٹ میں قومی ٹیم میں شامل ہونا چاہیے۔

سلمان بٹ کا 15 رکنی اسکواڈ:

ان کے اسکواڈ میں بابر اعظم کپتان، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، عثمان خان، اعظم خان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر، عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون کو امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا۔

گروپ اے میں پاکستان، بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکا کی ٹیمیں شامل ہیں، پاک بھارت ٹیمیں 9 جون کو مدمقابل آئیں گی۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply