0

ٹی 20 ورلڈ کپ، محمد عامر کس سابق کرکٹر کے اسکواڈ میں شامل نہیں؟

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شروع ہونے میں 30 روز باقی ہیں مگر ایک سابق کرکٹر نے سینیئر بولر محمد عامر کو اپنے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جا رہا ہے۔ جہاں کرکٹ بورڈز میگا ایونٹ کے لیے اپنے اسکواڈز کا اعلان کر رہے ہیں وہیں سابق کرکٹرز نے ورلڈ کپ کے لیے اپنے اپنے پسندیدہ اسکواڈز کے نام بتا رہے ہیں۔ ایسے میں ایک سابق قومی کرکٹر نے سینیئر فاسٹ بولر محمد عامر کو اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے ہی باہر کر دیا ہے۔

یہ سابق کرکٹر باسط علی ہیں جن کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں سینئر بولر محمد عامر جگہ نہیں پا سکے ہیں۔

اپنے یوٹیوب چینل پر باسط علی نے میگا ایونٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں حیران کن طور پر محمد عامر کا نام شامل نہیں ہے۔

سابق اسٹائلش بلے باز کا 15 رکنی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان/عثمان خان، عرفان نیازی، شاداب خان، عماد وسیم، عباس آفریدی/عامر جمال، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، اسامہ میر اور ابرار احمد۔

باسط علی نے نوجوان کرکٹرز محمد حارث، آغا سلمان اور محمد علی کو ریزرو کھلاڑیوں  کے طور پر شامل کیا ہے۔

واضح رہے کہ محمد عامر جنہوں نے حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیا تھا جس کے بعد ان کی قومی ٹیم میں 4 سال بعد واپسی ہوئی تھی تاہم وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں اپنا کم بیک یادگار نہ بنا سکے اور چار میچوں میں صرف تین وکٹیں ہی حاصل کر سکے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply