امریکا کی ریاست ایریزونا میں فلسطین کے حق میں احتجاج کرنے والی 4 مسلم خواتین کو گرفتار کرکے انکا اسکارف زبردستی اتار لیا گیا۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق حال ہی میں ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کیمپس میں طلبہ کی جانب سے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی تھی۔ اس دوران پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 70 طلبہ کو گرفتار کرلیا۔
بعد ازاں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں پولیس اہلکار گرفتار کی گئی ایک مسلم خاتون کا اسکارف اتار رہے ہیں۔ ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کو خاتون کا ہاتھ باندھ کر حجاب اتارتے دیکھا جاسکتا ہے۔
A video showing police removing a woman’s hijab at the Arizona State University (ASU) after arresting her. Four women have been reportedly subjected to the same practice, according to ABC15 Arizona.
أفراد من الشرطة الأمريكية ينتزعون حجاب شابة في جامعة اريزونا
— Eye on Palestine (@EyeonPalestine)
ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکتی کہ آیا یونیورسٹی پولیس اس عمل میں شریک ہے یا نہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔