ریاض: سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نےایک ہفتے میں 19 ہزار سے زیادہ غیر قانونی تارکین کو گرفتار کر لیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گرفتاریاں 18 اپریل سے 24 اپریل 2024 کے درمیان ہوئیں۔
گرفتار شدگان میں سے 11987 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی ،4367 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ 2696 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔
یہ بھی پڑھیں:
مشترکہ کمیٹی کے مطابق مذکورہ عرصے کے دوران 1011 افراد گرفتار ہوئے۔ جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جن میں سے 36 فیصد یمنی، 61 فیصد ایتھوپی جبکہ 3 فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔