واشنگٹن میں فوجی ہیلی کاپٹر فضا میں مسافر طیارے سے ٹکرا کر دریا میں گرنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ وائٹ ہائوس سے 5 کلو میٹر دور ریگن ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا ، مسافر طیارے میں 60 مسافراور 4عملے کے ارکان جبکہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر میں 3 امریکی فوجی سوار تھے۔
امریکی پولیس نے دریائے پوٹومک میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران 2 لاشیں نکال لی ہیں ، حادثے میں 4 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
حادثے کے بعد ریگن ایئرپورٹ بند کر دیا گیا ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ، حکام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کرتے ہوئے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔