0

مغرب نے پھر پابندیاں لگائیں تو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی کوشش کریں گے، ایران

ایران نے خبردار کیا ہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے دوبارہ پابندیاں عائد کی گئیں تو وہ بھی ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی کوششیں کرے گا۔

یہ بات ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں کہی،انہوں نے کہا کہ ایسی صورت میں ایران بھی مزید ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کے لیے خود پر لگائی گئی پابندی ختم کردے گا۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایرانی حکام کی امریکا، برطانیہ، جرمنی اور فرانس کی حکومتوں کے عہدیداروں سے ملاقات ہو رہی ہے، اس ملاقات کا ایجنڈا تہران کے ایٹمی ہتھیاروں پر اقوام متحدہ کے ادارے کی نگرانی یقینی بنانے کے لیے اسے راضی کرنا ہے۔

عباس عراقچی نے خبردار کیا کہ تہران میں مغربی ممالک کی جانب سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل نہ ہونے پر بے چینی پائی جاتی ہے، ایران پر عائد پابندیاں نہ ہٹائے جانے پر یہ بحث بڑھ رہی ہے کہ ہمیں اپنی نیوکلیئر پالیسی میں تبدیلی کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply