یوگنڈا میں مٹی کے تودے گرنے سے 15 افراد ہلاک، 100 سے زائد لاپتہ ہوگئے۔
ہلال احمر کے مطابق 40 مکانات مٹی کے تودے تلے دب گئے، جب کہ امدادی کارکن ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
امدادی کارروائیوں میں سکیورٹی فورسز کے علاوہ مقامی رضاکار اورعلاقے کے لوگ بھی حصہ لے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ چند سال پہلے انڈونیشیا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کم ازکم 17 افراد ہلاک جب کہ ایک سو سے زائد لاپتہ ہو گئے تھے۔