0

میتھیو ہیڈن نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی فائنل فور ٹیموں کی پیش گوئی کردی

سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی۔

اسٹار اسپورٹس کو دیے گئے انٹرویو میں سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں ہوسکتی ہیں۔

پاکستانی ٹیم سے متعلق میتھیو ہیڈن نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کے ساتھ ان کا فاسٹ بولنگ اٹیک شاندار ہے جو گزشتہ ورلڈ کپ میں دستیاب نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ محمد عامر اور حارث رؤف کے ساتھ پاکستان کا پیس اٹیک کافی مضبوط ہے۔

میتھیو ہیڈن نے کہا کہ پاکستان کے پاس بیٹنگ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان موجود ہیں لیکن سب سے اہم چیز ان کی فیلڈںگ ہوتی ہے، پاکستان بھی فائنل فور ٹیموں میں شامل ہوسکتا ہے۔

 واضح رہے کہ قومی ٹیم ان دنوں انگلینڈ سے سیریز کھیلنے کے لیے لندن میں موجود ہیں جہاں چار میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 1-0 کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی 20 کل کھیلا جائے گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکا سے کھیلے گی جبکہ 9 جون کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply