0

مودی کی بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلیے درخواست؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کو ہیڈ کوچ کی تلاش ہے اور کئی سابق عظیم کرکٹر یہ آفر ٹھکرا چکے ہیں ایسے میں وزیراعظم مودی کی جانب سے ہیڈ کوچ کے لیے درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

تاہم اب بھارتی میڈیا میں یہ ہو رہا ہے کہ بلیو شرٹس کی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے کئی جعلی درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں اور یہ جعلی درخواستیں بھارتی وزیراعظم مودی سمیت ملک کی معروف شخصیات کے نام سے جمع کرائی گئی ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی اسامی کے لیے وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، سابق کرکٹرز سچن ٹنڈولکر، مہندر سنگھ دھونی، ہربھجن سنگھ کے نام سے جعلی درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔

بی سی سی آئی نے ہیڈ کوچ کے لیے رواں ماہ 13 مئی کو گوگل فارم کے ذریعے درخواستیں وصول کرنے کا اعلان کیا تھا، درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 27 مئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کو اب تک 3 ہزار سے زیادہ درخواستیں موصول ہوچکی ہیں لیکن ان میں سے زیادہ تر جعلی ناموں سے جمع کروائی گئی ہیں، ان میں بیشتر نام سابق کرکٹرز اور سیاستدانوں کے ہیں۔

واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے بلکہ دو سال قبل جب 2022 میں بورڈ نے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں تو اس وقت بھی مشہور شخصیات کے ناموں کے ساتھ لگ بھگ 5 ہزار جعلی درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ موجودہ ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کی مدت ملازمت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اختتام تک ہے، نیا ہیڈ کوچ 2027 میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے ورلڈ کپ تک چارج سنبھالے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس عہدے کے لیے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ، سری لنکا کے کمار سنگاکارا اور زمبابوے کے سابق اسٹار کرکٹر اینڈی فلاور کو آفر کی گئی تھیں تاہم تینوں نے یہ ذمے داری لینے سے انکار کر دیا ہے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply