آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے وارم اپ میچز کا آغاز ہوچکا ہے نمیبیا کے خلاف میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے کھلاڑیوں کی کمی کوچ اور سپورٹنگ اسٹاف سے پوری کی۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز ہفتہ یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہو رہا ہے جس کے لیے وارم اپ میچز جاری ہیں۔
امریکا میں آسٹریلیا اور نمیبیا کے درمیان وارم اپ میچ میں آسٹریلیا کو کھلاڑی کم پڑ گئے تو اس نے اس کی کمی اپنے کوچ اور سلیکشن کمیٹی کے ممبران کو میدان میں اتار کر پوری کر لی۔
مچل مارش کی قیادت میں آسٹریلیا کی لائن اَپ میں محض 9 کھلاڑی دستیاب تھے اور انہیں بالنگ اننگز مکمل کرنے کیلیے دیگر کھلاڑیوں کی ضرورت تھی تو ایسے میں کینگروز کے چیف سلیکٹر او رسابق کپتان جارج بیلی، ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ، فیلڈنگ کوچ آندرے بوروک اور بیٹنگ کوچ بریڈ ہوج نے فیلڈنگ کے فرائض سرانجام دییے۔
4 کوچنگ اور اسپورٹ اسٹاف میں سے جارج بیلی اور فیلڈنگ کوچ آندرے بوروک بالنگ اننگز ختم ہونے تک میدان میں رہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ وارم اَپ میچز کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی ٹیم کوچز اور سپورٹ اسٹاف نے میچ کھیلا ہوا۔ تاہم قابل ذکر بات یہ ہے کہ پروفیشنل کھلاڑی کم ہونے کے باوجود آسٹریلیا نے یہ میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا۔