0

سعودی ٹیک فرم کا امریکی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

ریاض، سعودی عرب کی ٹیک فرم المعمر انفارمیشن سسٹمز کمپنی امریکی ارب پتی تاجر ایلون مسک کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی ایکس اے آئی کارپوریشن میں دس لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

الاخباریہ کے مطابق سعودی کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ سرمایہ کاری ایکس اے آئی کی سیریز بی فنڈنگ راؤنڈ کا حصہ ہے جس کا ابتدائی تخمینہ 18 ارب ڈالر ہے۔

الاخباریہ نے رپورٹ کیا ہے کہ جنوری میں المعمر انفارمیشن سسٹمز کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے عالمی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنیوں میں سیلف فنانسنگ کے ذریعے سرمایہ کاری پورٹ فولیو کے لیے چار کروڑ ریال مختص کرنے کی منظوری دی جس کا مقصد اس شعبے میں ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے۔

سعودی ٹیک فرم نے اپنی تکنیکی مہارتوں اور خدمات کی پیشکشوں کے ذریعے مملکت میں سسکو ماسٹر سکیورٹی سپیشلائزیشن حاصل کی ہے، المعمرکمپنی کو سسکو پارٹنر لوکیٹر میں سسکو ماسٹر سکیورٹی سپیشلائزیشن کے حامل کے طور پر درج کیا جائے گا۔

ٹیسلا اور سپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کا مقصد”کائنات کو جانیں گے“ کے زیر عنوان مصنوعی ذہانت کے ذریعے الفا سٹار اور الفا کوڈ کے شعبے کو آگے بڑھانا ہے۔

موجودہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ماڈلز کا مقابلہ کرنے کے لیے جولائی 2023 میں شروع کی گئی ٹیک فرم ایکس ایپ (سابق ٹویٹر)کے 500 ملین سے زیادہ صارفین تک اپنی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے لیے ایکس کارپوریشن کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں سعودی عرب کی قومی حکمت عملی مملکت کو 2030 تک گلوبل ٹیک لیڈر کے طور پر پہچان بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply