0

بابر اعظم مداحوں سے ناراض کیوں ہوگئے؟ ویڈیو وائرل

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اپنے مداحوں سے ناراض ہوگئے، اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

کارڈف میں انگلش ٹیم کے خلاف تیسرے میچ کیلیے موجود قومی ٹیم کے کپتان کسی سے ملنے کیلیے ہوٹل سے باہر آئے تھے، اس موقع پر مداحوں نے ان کا گھیراؤ کرلیا، جس پر بابر اعظم نے مداحوں سے درخواست کی کہ ’یار دو منٹ دے دو‘۔

قومی ٹیم کے کپتان نے اپنے چاہنے والوں سے شکوہ بھی کیا کہ ’میں بات کر رہا ہوں اور آپ لوگ ویڈیو بنا رہے ہیں‘۔

اس معاملے کے بعد بابر اعظم نے انہی فیز کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں، قومی کپتان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور ٹیم مینجمنٹ کو نائب کپتانی کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا مکمل اختیار دے دیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن ضرورت پڑنے پر کپتان بابر اعظم کے نائب سے متعلق فیصلہ کرسکتے ہیں۔

بابر اعظم کے گراؤنڈ چھوڑنے کی صورت میں گیری کرسٹن کے پاس تمام تر اختیارات ہیں کہ وہ جسے چاہیں نائب مقرر کر دیں۔

قومی ٹیم کی 7 رکنی سلیکشن کمیٹی کے 6 ممبران نے دورہ یورپ کے لیے نائب کپتان مقرر کرنے کے فیصلے کی مخالفت کی جس کی وجہ سے کسی بھی کھلاڑی کو نائب کپتانی کی پیشکش نہیں کی گئی لیکن اس کے باوجود سوشل میڈیا پر مختلف نام زیر گردش ہیں۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply