0

کینیڈا میں عام انتخابات ، 6 پاکستانی نژاد کینیڈین کامیاب

کینیڈا میں ہونے والے عام انتخابات  میں 6 پاکستانی نژاد کینیڈین کامیاب ہوگئے ہیں۔

اسکار بورو ڈان ویلی ایسٹ سے سلمٰی زاہد،مسی ساگا ایرن ملز سے اقرا خالد،برامپٹن چِنگوزی پارک سے شفقت علی کامیاب ہوئے۔

اٹاوہ سینٹر سے یاسر نقوی اورپیئرفونڈز ڈالرڈ سے سمیر زبیری الیکشن جیتے،ہملٹن سینٹر سے اسلم رانا لبرل پارٹی آف کینیڈا کے پلیٹ فارم سے کامیاب ہوئے۔

یاسر نقوی،سمیر زبیری،سلمٰی زاہد، اقرا خالد اور شفقت علی پہلے بھی ارکانِ پارلیمنٹ رہ چکے ہیں،اسلم رانا پہلی بار رکنِ پارلیمنٹ بنے ہیں۔

واضح رہے کینیڈا کے الیکشن میں 50 سے زائد پاکستانی نژاد امیدوار تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply