0

میرے گھر میں جنات ہیں مگر اب ہم ان سب کے عادی ہوچکے ہیں، ماہ نور حیدر

کراچی (این این آئی)اداکارہ ماہ نور حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ میرے گھر گزشتہ کافی عرصے سے جنات رہتے ہیں۔نجی ٹی وی شومیں گفتگوکرتے ہوئے اداکارہ ماہ نور حیدرنے بتایا کہ میرے گھر میں جنات ہیں ،مجھے اکثر کچن سے میرے نام کی آوازیں سنائی دیتی ہیں لیکن جب میں پیچھے مڑ کر دیکھتی ہوں تو وہاں کوئی نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سے پہلے میری والدہ کو بھی اسی طرح کی آوازیں سنائی دیتی تھیں۔اداکارہ نے بتایا کہ کئی سال پہلے ایک بار ایسا ہوا تھا کہ میرے والد صاحب صبح فجر کی نماز پڑھتے ہی چہل قدمی کیلئے باہر چلے گئے تھے اور جب میری والدہ فجر کی نماز کیلئے اٹھیں تو میری والدہ نے والد کو کمرے میں دیکھا۔ماہِ نور نے بتایا کہ پھر جب میرے والد صاحب گھر واپس آئے تو والدہ نے ان سے پوچھا کہ آپ تو گھر میں تھے لیکن اب اچانک باہر سے کیسے آرہے ہیں؟ جس پر میرے والد نے کہا کہ میں تو آپ کے اٹھنے سے پہلے ہی چہل قدمی کیلئے چلا گیا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ اس وقت سے ہمیں اپنے گھر میں عجیب و غریب سرگرمیاں محسوس ہوتی ہیں لیکن اب ہمیں ان سب چیزوں کی عادت ہوچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply