0

اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب میں عاطف اسلم اور اہلیہ کی شرکت

لندن(این این آئی) ایشیا کے امیر ترین شخص بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریبات میں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھی پرفارم کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق لندن میں اننت امبانی اور اْن کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے جس میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھی اپنی اہلیہ سارہ بھروانہ کے ہمراہ شرکت کی۔

یحییٰ شاٹس نامی فوٹوگرافر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر عاطف اسلم اور اْن کی اہلیہ سارہ کی چند تصاویر پوسٹ کیں جس کے کیپشن میں بتایا کہ یہ تصاویر اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریب میں شرکت کے دوران لی گئیں۔عاطف اسلم کی اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب میں شرکت کی خبر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو فوٹوگرافر نے اپنی پوسٹ سے یہ تفصیلات ڈیلیٹ کردیں۔مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کے لیے ستاروں سے بھری نجی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں راحت فتح علی خان، وارث بیگ اور عاطف اسلم سمیت چند پاکستانی فنکاروں نے شاندار پرفارم کیا۔دوسری جانب عاطف اسلم نے بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور اہلیہ سارہ بھروانہ کی تصاویر پوسٹ کیں اور کہا کہ یہ رات کبھی نہیں بْھلائی جاسکتی۔

عاطف اسلم نے اپنی پوسٹ کے ہیش ٹیگ میں لندن بھی لکھا جو اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ یہ تصاویر اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب میں شرکت کے دوران لی گئیں لیکن گلوکار نے اس خبر کو خفیہ رکھا ہوا ہے۔واضح رہے کہ 28 سالہ اننت امبانی رواں سال جولائی میں رادھیکا مرچنٹ سے شادی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply