دبئی میں منعقدہ مکس مارشل ارٹ فائٹ میں بھارتی حریف کو ہرانے والے فائٹر رضوان علی کے لیے پنجاب اسپورٹس بورڈ نے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔
دبئی میں ہونے والی مکسڈ مارشل آرٹ فائٹ میں پاکستانی فائٹر رضوان علی نے بھارتی حریف پون گپتا کو ایک منٹ میں ڈھیر کردیا تھا۔
وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر کا کہنا ہے کہ رضوان کو بین الاقوامی سطح پر پروموٹ کریں گے۔
دوسری جانب ایم ایم اے فائٹر رضوان بھی ملک کا نام روشن کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
رضوان علی نے کہا کہ میں نے پہلے راؤنڈ میں بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کیا، کیمپ کے لیے ملک سے باہر جانا پڑتا ہے، یہاں سہولتیں کم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یو ایف سی کی فائٹ کے لیے تیاری کر رہا ہوں، چیمپئن بن کر ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔