غزہ میں جنگ بندی کیلے قطر اور مصر کی ثالثی میں کوششیں جاری ہیں ، دوسری جانب اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے مزید 66 فلسطینی شہید ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے 5 گھروں سمیت بے گھر افراد کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 27 افراد شہید ہو گئے۔ صیہونی فوج نے رفح میں 3 جبکہ غزہ شہر میں 2 الگ الگ حملے کرکے 20 فلسطینیوں کو شہید کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق رفح میں اسرائیلی فوج نے ایک گھر پر حملہ کرکے 9 افراد کو شہید کیا جبکہ اس خاندان میں صرف ایک واحد بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 66 فلسطینی شہید ہوئے۔
دوسری جانب قطر اور مصر کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں، حماس کا وفد آج قاہرہ میں ثالث کاروں کو اسرائیل کی جنگ بندی تجاویز پر اپنے جواب سے آگاہ کرے گا۔