امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے گرین لینڈ کا حصول ضروری قراردے دیا
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کی قومی سلامتی اورعالمی امن وسلامتی کے لیے گرین لینڈ ناگزیر ہے، گرین لینڈ پر نظر ڈالیں تو وہاں کے پانیوں میں چینی اور روسی جہازوں کی بھرمار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے کو ڈنمارک یا کسی اور پر نہیں چھوڑسکتے، جدید اسلحے کے دور میں گرین لینڈ کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔
دوسی جانب امریکی نائب صدرجے ڈی وینس نےگرین لینڈ کا دورہ کیا انہوں کہا کہ گرین لینڈ میں فوجی مداخلت کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
امریکی نائب صدرجے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ گرین لینڈ پر فوجی کارروائی خارج از امکان نہیں، گرین لینڈ کے لوگ سمجھدار ہیں، ہم ایک معاہدہ کر سکیں گے، امید ہے کہ امریکا کے ساتھ شراکت داری کا انتخاب کریں گے۔