ممبئی(این این آئی)کوریوگرافر اور ٹیرو کارڈ ریڈر رہنی سبروال نے انکشاف کیاہے کہ شاہ رخ خان سپر اسٹارز کی آخری نسل ہوں گے لیکن انہیں نئے سال سے اپنی صحت کو ترجیح دینی ہوگی۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوریوگرافر اور ٹیرو کارڈ ریڈر رہنی سبروال نے شاہ رخ خان سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہاکہ اداکار کو نئے سال پر اپنی صحت پر خاص توجہ دینی ہوگی جہاں تک شاہ رخ خان کا تعلق ہے، 2021سے وہ کیریئر، صحت اور بچوں سے متعلق معاملات میں ایک منفی دور میں داخل ہو چکے ہیں لیکن نئے سال سے انہیں اپنے جذباتی اتار چڑھا اور صحت پر توجہ دینا ہوگی۔رہنی نے کارڈ کو پڑھتے ہوئے انکشاف کیاکہ اداکار کا نمبر2 نیومیرولوجی میں ہے جو اس انڈسٹری میں ان کیلئے فائدہ مند رہا ہے ان کی زائچے میں نمبر 2اور 8کا توازن کے مطابق ان کے ساتھ خاتون کی قسمت بھی ہے جو کہ گوری خان کے نمبر سے مطابقت رکھتا ہے جس نے ان کی بے پناہ کامیابی میں کردار ادا کیا ہے۔
رہنی نے کہاکہ 2025میں شاہ رخ خان اپنے بچوں کے کیریئر پر توجہ دیں گے لیکن جہاں تک بالی وڈ کا تعلق ہے مارچ کے بعد انڈسٹری میں اتار چڑھا دیکھنے کو ملیں گے، اچانک ہونے والے اتار چڑھا ہر ستارے کے کیریئر کو متاثر کریں گے۔انہوںنے مزید یہ انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان سپر اسٹارز کی آخری نسل ہوں گے لیکن انہیں اس سال سے اپنی صحت کو ترجیح دینی ہوگی۔ٹیرو کارڈ ریڈر نے کہا کہ شاہ رخ خان کی رہائش گاہ منت میں کچھ واسطو تبدیلیاں کی جانی چاہئیں تاکہ یہ ان کے بچوں سہانا خان، آریان خان، اور ابرام کیلئے موافق ہو۔