تائیوان کو اسلحہ فراہمی پر چین نے 7 امریکی کمپنیوں اوران کے ایگزیکٹوز پرپابندیاں لگا دیں۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین میں ان امریکی کمپنیوں اور افراد کے ریئل اسٹیٹ اور دیگر اثاثے منجمد کر دیئے گئے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی کمپنیوں نے ون چائنہ پالیسی کی خلاف ورزی کی، امریکا کے دفاعی بجٹ میں چین کے حوالے سے متعدد منفی شقیں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہا ہے، چین کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کونقصان پہنچارہا ہے۔