عمرکوٹ (این این آئی) عدالتی حکم پرپولیس نے زمیندارکی نجی جیل پر چھاپہ مار کر 33 کسان بازیاب کرالیے۔پولیس کے مطابق بازیاب ہونے والے کسانوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، کسان نرسنگھ کولہی نے زمیندار حمزہ رند کے خلاف درخواست دائرکی تھی۔
درخواست میں مقف اختیار کیا گیا تھا کہ با اثر زمیندار نے کسانوں کو باندی بنایا ہوا ہے اور جبری مشقت لیتا ہے۔ جس کے بعد عدالت نیپولیس کو چھاپہ مارنے کی ہدایت کی تھی۔