0

’’ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیتنے کے لیے جو چاہیے وہ ہم میں موجود ہے!‘‘

انگلینڈ کے لیگ اسپنر عادل رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے لیے جو مائنڈ سیٹ اور تجربہ چاہیے وہ ہمارے پاس موجود ہے۔

دنیائے کرکٹ کو آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بے صبری سے انتظار ہے، ایسے میں انگلینڈ کے لیگ اسپنر عادل رشید اپنی ٹیم کی جانب سے ایک بار پھر ٹرافی اٹھانے کے حوالے سے پُرامید ہیں۔ لیگ اسپنر نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ٹیم کی تیاری پر بھی زور دیا ہے۔

انگلش کرکٹر نے کہا کہ ہم پُراعتماد ہیں اور ہمارے پاس وہ ٹیم ہے، وہ ذہنیت ہے، وہ کھلاڑی ہیں اور ہمارے پاس وہ تجربہ ہے جو ہمارے لیے ورلڈکپ ٹرافی تک جانے کے سارے راستے بناتا ہے۔

50 اوورز ورلڈ کپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ بالکل مختلف ہوتی ہے۔

عادل نے مزید کہا کہ ہم اس طرح نہیں سوچتے کہ ہمارا پچھلا ورلڈ کپ برا تھا کیونکہ یہ بالکل مختلف فارمیٹ تھا۔ یہ 50 اوورز کا فارمیٹ تھا یہ ٹی ٹوئنتی نہیں تھا۔ ہم دونوں کو ایک ساتھ ملانے کی کوشش نہیں کرتے۔

ای سی بی کی جانب سے نیشنل ٹیپ بال مقابلوں کے آغاز کے موقع پر راشد نے کہا کہ اپنے تجربے کی بنا پر ہم پُراعتماد ہیں اور ہم آئندہ ایونٹ میں پوری طرح سے آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply