0

سعودی عرب،سرکاری ملازمین دوران ڈیوٹی قومی لباس کے پابند

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے تمام سرکاری محکموں کے سعودی ملازمین کو قومی لباس کی پابندی کرانے کے فیصلے کے منظوری دے دی ہے۔

شاہ سلمان نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے نام روانہ کئے جانے والے پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں آپ کی طرف سے موصول ہونے والی تجویز موصول ہوئی ہے جس میں سرکاری محکمے کے ملازمین کو قومی لباس ثوب، غترہ یا شماغ کا پابند کرنے کا کہا گیا ہے۔

شاہ سلمان نے کہا ہے کہ ہمیں اس تجویز سے اتفاق ہے اور ہم اس کی منظوری دیتے ہیں جبکہ نگراں اداروں کو بھی سرکاری محکموں میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کے لباس کے حوالے سے رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی جائے۔

شاہ سلمان کی طرف سے منظوری کے بعد تمام سرکاری محکمے کے ملازمین ڈیوٹی کے وقت قومی لباس پہنیں گے، اس سے استثنی صرف ان ملازمین کو ہے جن کے پیشے کے تقاضے کے مطابق انہیں خاص لباس پہننا زیادہ مناسب ہے جیسے طبی عملہ یا فیلڈ میں کام کرنے والے انجینئر وغیرہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply