سوشل میڈیا پر چین کے شہر گوانگزو میں ہونے والی طوفانی بارش اور ژالہ باری کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں آسمان سے گرتے ٹینس کی گیند سے بھی بڑے برف کے گولے دیکھے جاسکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق تباہ کن ژالہ باری کے نتیجے میں مکانات اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
🚨یہ خطرناک اور تباہ کن مناظر شاید آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے.. ٹینس کی⚡⚡ گیند سے بھی بڑے برف کے ٹھوس اولے/گولے 😱😱
چین کے شہر گوانگشی میں تباہ کن ژالہ باری، جس میں تقریباً دو گولف بالز کے سائز کے اولے پڑے، جس سے مکانات اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ 😔
اگر آپ کو کبھی بھی…— PakWeather.com (@Pak_Weather)
دوسری طرف چینی شہر گوانگ ژو میں بگولے نے بھی تباہی مچادی، گاڑیاں اور درخت بگولے کی زد میں آئے جبکہ فیکٹریوں کی 141 عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوئے۔
موسم کی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے چین نے موسلادھار بارشوں کے پیشِ نظر بلیو الرٹ جاری کیا ہے۔ چین کے قومی موسمیاتی مرکز (آئی ایم ڈی) نے مقامی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ تباہی سے بچنے کے لیے مناسب اقدامات کریں۔